اسلام ٹائمز 10 Feb 2020 گھنٹہ 23:38 https://www.islamtimes.org/ur/news/843817/وزیراعظم-کی-مشیر-خزانہ-کو-ہٹائے-جانے-تردید -------------------------------------------------- ٹائٹل : وزیراعظم کی مشیر خزانہ کو ہٹائے جانے کی تردید -------------------------------------------------- ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں، کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں مہنگائی کے خلاف حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشیر خزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں، کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔