اسلام ٹائمز 25 Mar 2020 گھنٹہ 15:41 https://www.islamtimes.org/ur/news/852510/کراچی-ایکسپو-سینٹر-میں-قائم-کورونا-اسپتال-جمعہ-سے-کھول-دیا-جائیگا -------------------------------------------------- ٹائٹل : کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا اسپتال جمعہ سے کھول دیا جائیگا -------------------------------------------------- 900 ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل و نرسنگ عملے کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ایکسپو سینٹر حسن اسکوائر پر قائم کیا جانے والا 1110 بستروں پر مشتمل کورونا اسپتال میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، جس کے بعد اسپتال جمعہ سے کرونا کے مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 900 ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل و نرسنگ عملے کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ صوبائی محکمہ صحت کا عملہ 3 شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا، عملے کو ایکسپو اسپتال میں علیحدہ سے قیام و طعام کی بھی سہولیتیں فراہم کی جائے گی، اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹیاں دینے والے عملے کو اسپتال ہی میں 15 دن تک قرنطینہ میں بھی احتیاط کے طور پر رکھا جائے گا۔