اسلام ٹائمز 26 Mar 2021 گھنٹہ 23:56 https://www.islamtimes.org/ur/video/923638/راولپنڈی-یوم-جوان-سے-علامہ-مرزا-حسین-صابری-کا-خطاب -------------------------------------------------- ٹائٹل : راولپنڈی، یوم جوان سے علامہ مرزا حسین صابری کا خطاب -------------------------------------------------- الحسینی یونٹ کے زیراہتمام امامبارگاہ یادگار حسینؑ میں منعقد ہونیوالی تقریب سے حجت الاسلام علامہ مرزا حسین صابری، موٹیویشنل اسپیکر محمد ثقلین اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے خطاب کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازئیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے الحسینی یونٹ کے زیراہتمام امام بارگاہ یادگار حسینؑ میں جشن ولادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کے موقع پر یوم جوان کے عنوان سے پرشکوہ تقریب منعقد ہوئی۔ آئی ایس او کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی تقریب سے حجت الاسلام علامہ مرزا حسین صابری، موٹیویشنل اسپیکر محمد ثقلین اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت علی اکبرؑ کی سیرت کو نوجوانوں کیلئے بہترین اسوہ قرار دیتے ہوئے انہیں دین کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین کی۔ تقریب میں امامیہ طلبہ کے علاوہ مقامی نوجوانوں اور والدین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ علامہ حسین صابری کے خطاب کی ویڈیو پیش خدمت ہے۔ (ادارہ)