اسلام ٹائمز 2 Mar 2019 گھنٹہ 8:52 https://www.islamtimes.org/ur/news/780835/رائیونڈ-تبلیغی-جماعت-کا-3-روزہ-علاقائی-اجتماع-آج-سے-شروع-ہوگا -------------------------------------------------- ٹائٹل : رائیونڈ، تبلیغی جماعت کا 3 روزہ علاقائی اجتماع آج سے شروع ہوگا -------------------------------------------------- آج بعد از نماز عصر ابتدائی بیان سے اجتماع کا آغاز ہوگا جو اتوار کے روز جاری رہنے کے بعد پیر کی صبح اختتامی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو جائیگا۔ سکیورٹی کے انتظاما ت مکمل کر لئے گئے ہیں پولیس کی بھاری نفری اجتماع گاہ میں پہنچ چکی ہے جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اجتماع میں لاہور شہر، گوجرانوالا، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور ساہیوال کے کارکنان شرکت کریں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کا علاقائی 3 روزہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے تبلیغی مرکزی پنڈال میں شروع ہو گیا ہے، جس میں مبینہ طور پر 2 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ شرکائے اجتماع کے قیام و طعام کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ اجتماع کو سندر روڈ کی بجائے پنڈال کے شمال کی جانب قائم کیا گیا ہے۔ شرکائے اجتماع کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 20 واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 60 کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مورچے بھی بنا دیئے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے 3 شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ آج بعد از نماز عصر ابتدائی بیان سے اجتماع کا آغاز ہوگا، جو اتوار کے روز جاری رہنے کے بعد پیر کی صبح اختتامی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو جائیگا۔ سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری اجتماع گاہ میں پہنچ چکی ہے، جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اجتماع میں لاہور شہر، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور ساہیوال کے کارکنان شرکت کریں گے۔