اسلام ٹائمز 20 Jun 2021 گھنٹہ 11:56 https://www.islamtimes.org/ur/news/939055/کالعدم-تحریک-لبیک-کی-مجلس-شوری-کے-سینیئر-رکن-حفیظ-اللہ-علوی-گرفتار -------------------------------------------------- ٹائٹل : کالعدم تحریک لبیک کی مجلس شوریٰ کے سینیئر رکن حفیظ اللہ علوی گرفتار -------------------------------------------------- حفیظ اللہ علوی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں پولیس نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی۔ پولیس کی استدعا پر عدالت نے حفیظ اللہ علوی کو کیمپ جیل لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس حفیظ اللہ علوی کو کیمپ جیل لے گئی جہاں انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے رُکن حفیظ اللہ علوی کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حفیظ اللہ علوی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں پولیس نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی۔ پولیس کی استدعا پر عدالت نے حفیظ اللہ علوی کو کیمپ جیل لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس حفیظ اللہ علوی کو کیمپ جیل لے گئی جہاں انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے رہنماوں کی مرحلہ وار گرفتاریاں  کی جا رہی ہیں جن رہنماوں کیخلاف مقدمات درج ہیں، انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔