اسلام ٹائمز 19 Jun 2021 گھنٹہ 2:12 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/938795/1/ڈی-جی-خان-عوامی-تحریک-ریلی -------------------------------------------------- ٹائٹل : ڈی جی خان، عوامی تحریک ریلی -------------------------------------------------- سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کیخلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت سردار محمد سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب نے کی۔ ریلی کا آغاز پاکستانی چوک سے ہوا اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے ریلی گزرتے ہوئے ٹریفک چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان میں سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کیخلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت سردار محمد سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب نے کی۔ ریلی کا آغاز پاکستانی چوک سے ہوا اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے ریلی گزرتے ہوئے ٹریفک چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ جس میں ریاض خان علیانی ضلعی صدر، ڈاکٹر سعد بلوچ ضلعی امیر تحریک منہاج القران کے علاوہ دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے بے گناہ شہداء کے خون کا حساب چکائے جانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، بے گناہوں کا خون اپنا بدلہ ایک نہ ایک دن ضرور لے گا۔