اسلام ٹائمز 30 Sep 2012 گھنٹہ 12:43 https://www.islamtimes.org/ur/news/199697/ایم-کے-او-کی-ماضی-حال-اور-مستقبل-تمام-دہشتگردانہ-کارروائیوں-کا-ذمہ-دار-امریکہ-ہوگا-ایرانی-وزارت-خارجہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایم کے او کی ماضی، حال اور مستقبل کی تمام دہشتگردانہ کارروائیوں کا ذمہ دار امریکہ ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اگرچہ یہ دہشتگرد گروہ اس سے پہلے بھی امریکہ میں بلا روک ٹوک سرگرمیاں انجام دیتا رہا ہے، لیکن امریکی حکومت نے اپنے اس اقدام سے یہ ثابت کر دیا کہ اس ملک کا رویہ کسی بھی منطق پر پورا نہيں اترتا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایم کے او دہشتگردگروہ کو دہشتگردی کی لسٹ سے نکالنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کو اس گروہ کی تمام موجودہ، گذشتہ اور آئندہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کاذمہ دارقرار دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ نےہفتے کو امریکہ کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن، عالمی قوانین اور معاہدوں کے منافی اس غیر ذمہ دارانہ اقدام سے اس گروہ کی ماضی، حال اور مستقبل کی تمام دہشتگردانہ کارروائیوں کا ذمہ دارہوگا اور اسے اس کا جواب دینا ہوگا۔ اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اگرچہ یہ دہشتگرد گروہ اس سے پہلے بھی امریکہ میں بلا روک ٹوک سرگرمیاں انجام دیتا رہا ہے، لیکن امریکی حکومت نے اپنے اس اقدام سے یہثابت کر دیا کہ اس ملک کا رویہ کسی بھی منطق پر پورا نہيں اترتا۔