اسلام ٹائمز 24 Oct 2021 گھنٹہ 19:00 https://www.islamtimes.org/ur/news/960295/عوام-پیٹرول-ا-ٹے-اور-چینی-کی-دگنی-قیمتیں-برداشت-نہیں-کرسکتے-مفتاح-اسماعیل -------------------------------------------------- ٹائٹل : عوام پیٹرول، آٹے اور چینی کی دگنی قیمتیں برداشت نہیں کرسکتے، مفتاح اسماعیل -------------------------------------------------- کراچی میں تقریب سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ تین سال قبل جب ہم گئے تو ملک گندم میں خود کفیل تھا، اس دورانیے میں ایسا کیا ہوگیا کہ آج ہم گندم باہر سے منگوا رہے ہیں؟ متن : اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام پیٹرول، آٹے اور چینی کی دگنی قیمتیں برداشت نہیں کرسکتے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تین سال قبل جب ہم گئے تو ملک گندم میں خود کفیل تھا۔ انہوں نےسوال اٹھایا کہ اس دورانیے میں ایسا کیا ہوگیا کہ آج ہم گندم باہر سے منگوا رہے ہیں؟ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 35 سال کی تاریخ میں ملک میں سب سے کم کپاس پیدا ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج مغرب، خلیجی ممالک اور چین ہم سے خفا ہے۔