اسلام ٹائمز 22 Oct 2019 گھنٹہ 17:48 https://www.islamtimes.org/ur/news/823469/امریکی-فوجیوں-کی-ایک-بڑی-تعداد-شام-سے-عراق-منتقل -------------------------------------------------- ٹائٹل : امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد شام سے عراق منتقل -------------------------------------------------- امریکی فوج کی 100 سے زائد بکتر بند گاڑیاں شامی سرزمین سے نکل کر عراق میں داخل ہو گئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی "ریوٹرز" کے مطابق امریکی گاڑیوں کا یہ قافلہ عراق و شام کی سرحد پر واقع "سحیلہ" ہائی وے جو عراقی صوبے "دہوک" میں واقع ہے، سے گزرتے ہوئے عراقی کردستان میں پہنچ گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کی 100 سے زائد بکتر بند گاڑیاں شامی سرزمین سے نکل کر عراق میں داخل ہو گئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی "ریوٹرز" کے مطابق امریکی گاڑیوں کا یہ قافلہ عراق و شام کی سرحد پر واقع "سحیلہ" ہائی وے جو عراقی صوبے "دہوک" میں واقع ہے، سے گزرتے ہوئے عراقی کردستان میں پہنچ گیا ہے جبکہ اس رپورٹ میں امریکی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بیان نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ کے نئے وزیر دفاع مارک ایسپر نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ پینٹاگون کی رائے ہے کہ کچھ امریکی فوجیوں کو شام کے شمال مشرق میں واقع تیل کے کنووں کی حفاظت کیلئے تعینات کر دیا جائے تاکہ تیل کے وہ کنویں داعش کے ہاتھ نہ لگ پائیں، درحالیکہ ایک اور بیان میں مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ شام میں موجود تمام کے تمام 1000 امریکی فوجی شام سے نکل کر عراق کے مغربی حصے میں منتقل ہو جائیں گے۔