اسلام ٹائمز 25 Apr 2019 گھنٹہ 9:35 https://www.islamtimes.org/ur/news/790565/ماسکو-افغانستان-میں-قیام-امن-کیلئے-کانفرنس-ا-ج-ہو-گی -------------------------------------------------- ٹائٹل : ماسکو، افغانستان میں قیام امن کیلئے کانفرنس آج ہو گی -------------------------------------------------- کانفرنس میں روس، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہوں گے۔ کابل میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد شرکت کریں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کے لیے ماسکو میں کانفرنس آج ہو گی، کانفرنس میں روس، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہوں گے۔ کابل میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد شرکت کریں گے۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ سہ فریقی اجلاس افغانستان کے معاملے پر مذاکرات کا کوئی نیا فورم نہیں بلکہ یہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پہلے سے جاری عالمی طاقتوں کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔