اسلام ٹائمز 15 Oct 2015 گھنٹہ 17:25 https://www.islamtimes.org/ur/news/491404/امریکہ-اسرائیل-اور-آل-سعود-انسانیت-کے-دشمن-ہیں-عبدالملک-الحوثی -------------------------------------------------- ٹائٹل : امریکہ، اسرائیل اور آل سعود انسانیت کے دشمن ہیں، عبدالملک الحوثی -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: انصاراللہ کے سربراہ نے آل سعود کو امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کی کارکردگی اور اسرائیل کے حوالے سے اسکے رویے کو دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ آل سعود اور غاصب اسرائیل ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ یمن کی انقلابی جماعت انصاراللہ کے سربراہ نے امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کو انسانیت کے لئے سب سے بڑی مصیبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی شاہی حکومت مسجد الاقصی کے خلاف اسرائیل کے جرائم میں برابر کی شریک ہے۔ یمن کی انقلابی جماعت انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل نے چند دن پہلے میزائلوں کی ایک بڑی مقدار سعودی عرب کے علاقے عسیر کے فوجی اڈے خمیس مشیط پر منتقل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غاصب صیہونی حکومت کے تمام جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ آل سعود کی کارکردگی اور اسرائیل کے حوالے سے اسکے رویے کو دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ آل سعود اور غاصب اسرائیل ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔