اسلام ٹائمز 4 Aug 2019 گھنٹہ 3:05 https://www.islamtimes.org/ur/news/808754/نون-لیگ-اپنے-سینیٹرز-سے-استعفے-طلب-کیوں-نہیں-کرتی-نفیسہ-شاہ-نے-سوال-اٹھا-دیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : نون لیگ اپنے سینیٹرز سے استعفے طلب کیوں نہیں کرتی؟ نفیسہ شاہ نے سوال اٹھا دیا -------------------------------------------------- نجی نیوز چینل کے مطابق پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن نون لیگ کے ساتھ اتحاد سے خوش نہیں تھے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں، نون لیگ کے سینیٹرز سینیٹ الیکشن کے دوران نون لیگ کے کنٹرول میں نہیں رہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نون لیگ اپنے سینیٹرز سے استعفے طلب کیوں نہیں کرتی؟ پیپلز پارٹی کے کارکن نون لیگ کے ساتھ اتحاد سے خوش نہیں تھے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن نون لیگ کے ساتھ سے اتحاد سے خوش نہیں تھے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے سینیٹرز سینیٹ الیکشن کے دوران نون لیگ کے کنٹرول میں نہیں رہے۔ نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ نون لیگ اپنے سینیٹرز سے استعفے طلب کیوں نہیں کرتی؟ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے استعفے دیکر اخلاقی برتری کا ثبوت دیا ہے۔