اسلام ٹائمز 26 Sep 2021 گھنٹہ 19:52 https://www.islamtimes.org/ur/news/955878/چہلم-کے-موقع-پر-اربعین-واک-ہر-صورت-ہوگی-کسی-پابندی-کو-نہیں-مانتے-علامہ-سبطین-سبزواری -------------------------------------------------- ٹائٹل : چہلم کے موقع پر اربعین واک ہر صورت ہوگی، کسی پابندی کو نہیں مانتے، علامہ سبطین سبزواری -------------------------------------------------- ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ لاہور میں سینکڑوں نہیں ہزاروں چادر جلوس نکلتے ہیں اور داتا صاحب پیدل پہنچتے ہیں، انہیں کوئی نہیں روکتا، مسیحی لاہور سے مریم آباد پیدل واک کرتے ہوئے جاتے ہیں، انہیں اجازت ہے، ہندو اپنے تہوار جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے درباروں پر عرس ہوتے ہیں، ہزاروں عقیدت مند جاتے ہیں، کوئی اجازت لیتا ہے، نہ حکومت انہیں روکتی ہے، تو یہ صرف حسینؑ سے دشمنی ہے۔؟ متن : اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ہم اربعین واک پر پنجاب حکومت کی پابندی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، اس نوٹیفکیشن کا سخت جواب دیں گے، ہم ہر صورت سڑکوں پر نکلیں گے، یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، اس سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔ "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درباروں پر عرس ہوتے ہیں، لوگ چادریں لے کر ڈھول ڈھمکے کیساتھ چڑھانے جاتے ہیں، لاہور میں سینکڑوں نہیں ہزاروں چادر جلوس نکلتے ہیں اور داتا صاحب پیدل پہنچتے ہیں، انہیں کوئی نہیں روکتا، مسیحی لاہور سے مریم آباد پیدل واک کرتے ہوئے جاتے ہیں، انہیں اجازت ہے، ہندو اپنے تہوار جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے درباروں پر عرس ہوتے ہیں، ہزاروں عقیدت مند جاتے ہیں، کوئی اجازت لیتا ہے، نہ حکومت انہیں روکتی ہے، تو یہ صرف حسینؑ سے دشمنی ہے؟ حکومت اس بات کا جواب دے کہ صرف بغض حسینؑ میں ہمارے جلوس ہی کیوں روکے جاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ بھرپور انداز میں نکلے گی اور یزیدی حکومت کی ہر رکاوٹ کو روندتے ہوئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشی کے جلوس کوئی عمران خان یا عثمان بزدار کیخلاف نہیں ہیں، بلکہ یہ یزیدیت کیخلاف ہیں اور سنتِ زینبیہ ہے، حکمران ان جلوسوں سے خوفزدہ نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری عبادت ہے، اس میں مداخلت نہ کی جائے۔