اسلام ٹائمز 24 Oct 2018 گھنٹہ 11:40 https://www.islamtimes.org/ur/news/757571/ہیلمٹ-نہیں-پہن-سکتے-لہ-ذا-ٹریفک-پولیس-چالان-نہ-کرے-رنجیت-سنگھ -------------------------------------------------- ٹائٹل : ہیلمٹ نہیں پہن سکتے لہٰذا ٹریفک پولیس چالان نہ کرے، رنجیت سنگھ -------------------------------------------------- رکن صوبائی اسمبلی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پگ اور کرپان کی عزت کی جاتی ہے لیکن یہاں کچہری جانے پر ہمیں کرپان ہٹانے کا کہا جاتا ہے۔ رنجیت سنگھ نے درخواست کی کہ ان کی برادری کو پگ اور کرپان اتارنے کا نہ کہا جائے۔ ملکی آئین میں تمام مذاہب کا احترام شامل ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی رنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مذہبی آزادی ہے لیکن یہاں ہمیں روکا جاتا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے کے ایم پی اے کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پگ اور کرپان کی عزت کی جاتی ہے لیکن یہاں کچہری جانے پر ہمیں کرپان ہٹانے کا کہا جاتا ہے۔ رنجیت سنگھ نے درخواست کی کہ ان کی برادری کو پگ اور کرپان اتارنے کا نہ کہا جائے جبکہ وہ ہیلمٹ بھی نہیں پہن سکتے، لہٰذا ٹریفک پولیس ان کا چالان نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پگ اور کرپان مذہبی نشانیاں ہیں ہم انہیں ختم کرسکتے ہیں۔ روایات کا خیال رکھنا ضروری جبکہ ملکی آئین میں تمام مذاہب کا احترام شامل ہے۔