اسلام ٹائمز 15 Feb 2016 گھنٹہ 13:43 https://www.islamtimes.org/ur/news/521041/کراچی-سخت-سیکیورٹی-مں-4-روزہ-انسداد-پولیو-مہم-کا-ا-غاز -------------------------------------------------- ٹائٹل : کراچی، سخت سیکیورٹی مں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: شہر قائد کراچی کی 188 یوسیز میں 21 لاکھ 66 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، 12 ہزار پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی دے رہے ہیں، اور 400 سے زائد پولیس موبائلز اور 250 موٹر سائیکل اسکواڈ تعینات ہیں، جو کہ ایس ایس پیز کی زیرِ نگرانی کام کریں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شہروں ک طرح کراچی میں بھی پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے دوران سخت سیکیورٹی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے صدر مقام کراچی میں 4 روزہ پولیو مہم کا آغاز گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہلال احمر اسپتال میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا، جبکہ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی کی 188 یوسیز میں 21 لاکھ 66 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے کہا ہے کہ 12 ہزار پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی دے رہے ہیں، اور 400 سے زائد پولیس موبائلز اور 250 موٹر سائیکل اسکواڈ تعینات ہیں، جو کہ ایس ایس پیز کی زیرِ نگرانی کام کریں گے۔ کراچی کی طرح حیدرآباد، شکارپور، کشمور اور جیکب آباد میں بھی 3 روزہ پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں جاری ہے۔