اسلام ٹائمز 27 Jan 2022 گھنٹہ 19:06 https://www.islamtimes.org/ur/news/975886/ساڑھے-3-سال-گزر-گئے-ڈیڑھ-مزید-اپوزیشن-اسی-تنخواہ-پر-کام-کریگی-حسان-خاور -------------------------------------------------- ٹائٹل : ساڑھے 3 سال گزر گئے ڈیڑھ سال مزید اپوزیشن اسی تنخواہ پر کام کریگی، حسان خاور -------------------------------------------------- نجی یونیورسٹی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن تاریخ کا سیاہ دن ہے، آنیوالے دنوں میں انصاف ضرور ملے گا، شریف فیملی کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہیئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور کا نجی یونیورسٹی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے۔ سندھ میں کوئی احتجاج نہیں کرسکتا، کیونکہ وہاں کسی کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے نمبر پورے ہوتے تو کیا وہ عدم اعتماد لانے کیلئے انتظار کرتے۔ اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں، ساڑھے 3 سال گزر گئے ڈیڑھ سال اور اپوزیشن اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔ انہوں نے نون لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن تاریخ کا سیاہ دن ہے، آنے والے دنوں میں انصاف ضرور ملے گا۔ حمزہ شہباز کی خواہش ہے کہ احتساب کا عمل ختم ہو جائے، جبکہ شریف فیملی کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہیئے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک حقیقت ہے، لیکن یہ کام میڈیا کا ہے کہ بتائیں کیا ہم درست اقدام کر رہے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر طوفان برپا ہوگیا لیکن کسی نے اصل حقائق دیکھنے کی زحمت نہیں کی۔