اسلام ٹائمز 20 Jan 2022 گھنٹہ 15:40 https://www.islamtimes.org/ur/news/974661/ا-و-ملکر-جنوبی-پنجاب-کو-صوبہ-بنائیں-حکومت-کا-اپوزیشن-خط -------------------------------------------------- ٹائٹل : آو ملکر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں، حکومت کا اپوزیشن کو خط -------------------------------------------------- خط کے متن میں وزیر خارجہ نے پارلیمان کی تمام بڑی جماعتوں کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے قانون سازی کیلئے درکار تعاون کی درخواست کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن پر مشتمل جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے تحریر کر رہا ہوں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے پر قانون سازی کےلیے اپوزیشن سے مدد مانگ لی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو خط لکھ دیا۔ آئینی ترمیم کےلیے پارلیمانی رہنمائوں کو مدعو کیا گیا ہے، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلیے نام مانگے گئے ہیں، شاہ محمود قریشی کا خط اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں موصول کر لیا گیا۔ خط کے متن میں وزیر خارجہ نے پارلیمان کی تمام بڑی جماعتوں کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے قانون سازی کیلئے درکار تعاون کی درخواست کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن پر مشتمل جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے تحریر کر رہا ہوں۔ جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بنانا اس علاقے کے لوگوں کی دیرینہ خواہش اور پی ٹی آئی کے منشور کا کلیدی جزو ہے۔ تاہم 35 ملین لوگوں کی اس خواہش کو پورا کرنے میں بنیادی رکاوٹ ایک آئینی ترمیم ہے جس کے لیے پارلیمنٹ کی دوتہائی اکثریت درکار ہے۔ اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں اور 35 ملین لوگوں کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اس اقدام کو حقیقت بنانے میں تاریخی کردار ادا کریں۔