اسلام ٹائمز 23 May 2020 گھنٹہ 0:18 https://www.islamtimes.org/ur/news/864320/چینی-کمیشن-رپورٹ-میں-عمران-خان-کو-بچایا-اور-کچھ-لوگوں-قربان-کیا-گیا-ہے-خواجہ-آصف -------------------------------------------------- ٹائٹل : چینی کمیشن رپورٹ میں عمران خان کو بچایا اور کچھ لوگوں کو قربان کیا گیا ہے، خواجہ آصف -------------------------------------------------- لیگی رہنما نے کہا ہے کہ ہمارا اس رپورٹ سے قبل بھی یہی مطالبہ تھا کہ اس اسکینڈل کے اصل سہولت کار وزیر اعظم عمران خان ہیں، اس رپورٹ پر مٹی ڈالنے کی پوری کوشش کی گئی، ہم اس رپورٹ کے اصل حقائق منظر عام آنے تک خاموش نہیں رہیں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چینی اسکینڈل کی رپورٹ میں عمران خان کو بچایا گیا ہے اور کچھ لوگوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چینی کمیشن کی رپورٹ میں عمران خان کو بچایا گیا ہے اور کچھ لوگوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ ہمارا اس رپورٹ سے قبل بھی یہی مطالبہ تھا کہ اس اسکینڈل کے اصل سہولت کار وزیر اعظم عمران خان ہیں، اس رپورٹ پر مٹی ڈالنے کی پوری کوشش کی گئی، ہم اس رپورٹ کے اصل حقائق منظر عام آنے تک خاموش نہیں رہیں گے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد پارٹی ہے جس کا احتساب ہو رہا ہے، نواز شریف عدالتوں میں پیش ہوئے یہ عدالتوں کا احترام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 2002 سے منی لانڈرنگ شروع کی تھی، فارن فنڈنگ معاملے میں حکم امتناعی کیوں لیا گیا، بلین ٹری کہاں ہیں اس کا حساب دینا ہوگا ، کل تک کنٹینر پر کھڑے ہوکر بھڑکیں مارنے والے وزیر اعظم خود کو احتساب کے لئے کیوں نہیں پیش کرتے۔ (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے بیرون ملک ہوٹلوں کا سودا کیا جا رہا ہے، ہوٹل انڈسٹری بیٹھ گئی ہے تب ہوٹل بیچے جا رہے ہیں ، یہ ایک اور ڈاکے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ جس کے پیچھے وزیر اعظم کے چہیتے معاون خصوصی ہیں۔