اسلام ٹائمز 6 Nov 2019 گھنٹہ 15:15 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/825873/1/اسلام-آباد-ساتویں-ایشین-ریجنل-کنزرویشن-کانفرنس -------------------------------------------------- ٹائٹل : اسلام آباد، ساتویں ایشین ریجنل کنزرویشن کانفرنس -------------------------------------------------- اسلام آباد میں ساتویں ایشین ریجنل کنزرویشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے مالا مال ہے، یہاں گھنے جنگلات، طویل صحرا اور بلند پہاڑی سلسلے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ماحولیات پر توجہ نہیں دی لیکن ہم نے آنے والی نسلوں کا احساس کرکے فیصلے کرنے ہیں۔ اسلام آباد میں ساتویں ایشین ریجنل کنزرویشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہپاکستان قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے مالا مال ہے، یہاں گھنے جنگلات، طویل صحرا اور بلند پہاڑی سلسلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں رہنے والے زیادہ تر لوگ قدرتی خوبصورتی کو نہیں دیکھ پاتے، لیکن میںخوش قسمت پاکستانی ہوں ملک کا ہر علاقہ گھوم چکا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا ماضی میں ٹمبر مافیا کو حکومت کی سرپرستی حاصل رہی اورپہلی بار کسی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ پر اقدام اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر پھیلنے کی وجہ سے ماحول متاثر ہورہا ہے لیکن ہمیں جلد ہی ماحول کو پہنچنے والے نقصان کا احساس ہوگیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ماحولیات کا تحفظ دینی فریضہ ہے اس لیےماحولیاتی تبدیلی کا مضمون نصاب میں شامل کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق تشویش رکھنے والے عظیم لوگ ہیں۔