اسلام ٹائمز 1 Jul 2017 گھنٹہ 19:49 https://www.islamtimes.org/ur/news/650075/ایرانی-قوم-کو-امریکی-پابندیوں-کی-کوئی-پرواہ-نہیں-ایران-امریکہ-کے-مقابلے-میں-کبھی-جھکے-گا-جنرل-حسین-دہقان -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایرانی قوم کو امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں، ایران امریکہ کے مقابلے میں کبھی نہیں جھکے گا، جنرل حسین دہقان -------------------------------------------------- واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے پندرہ جون کو تہران کیخلاف واشنگٹن کے جاری دشمنانہ اقدامات کے تحت ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیوں کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ ان پابندیوں میں میزائل اور ہتھیاروں کی پابندیاں شامل ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے مقابلے میں کبھی نہیں جھکے گا بلکہ وہ ہر قسم کے خطرے اور دھمکی کا منہ توڑ جواب دے گا۔ ایرانی وزیر دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں فوجی شعبے میں ایران کی کامیابیوں کو ایرانی قوم کی کوششوں کا مرہون منّت قرار دیا اور کہا کہ امریکہ ہرگز ایران کی عظیم قوم کی ترقی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میزائل اور دفاعی شعبے میں ایران کی راہ مکمل طور واضح ہے۔ جنرل دہقان نے ایران کے مستحکم نظام حکومت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے پندرہ جون کو تہران کے خلاف واشنگٹن کے جاری دشمنانہ اقدامات کے تحت ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ ان پابندیوں میں میزائل اور ہتھیاروں کی پابندیاں شامل ہیں۔