اسلام ٹائمز 29 Jul 2009 گھنٹہ 13:13 https://www.islamtimes.org/ur/news/8868/شیعہ-سنی-اختلافات-کو-ہوا-دینا-مغربی-اور-صیہونی-سازشوں-کے-راستا-میں-ہے-اخوان-المسلمین-مصر -------------------------------------------------- ٹائٹل : شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینا مغربی اور صیہونی سازشوں کے راستا میں ہے: اخوان المسلمین مصر -------------------------------------------------- اخوان المسلمین مصر کے رہنما محمد مہدی عاکف نے اسلامی ممالک میں مغربی دنیا اور صیہونیستوں کی طرف سے شیعہ سنی ۰۰۰۰ متن : اخوان المسلمین مصر کے رہنما محمد مہدی عاکف نے اسلامی ممالک میں مغربی دنیا اور صیہونیستوں کی طرف سے شیعہ سنی اختلافات پھیلانے کی نئی سازشوں کے بارے میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ سنی اختلافات کو ابھارنا ان سازشوں کو کامیاب بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ یہ بات انہوں نے "العالم" نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے شیعہ سنی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا: "تمام مسلمان ایک امت ہیں اور مختلف مذاہب کی موجودگی انکے اتحاد، بھائی چارے، محبت اور باہمی تعاون میں رکاوٹ نہیں بن سکتی"۔ محمد مہدی عاکف نے کہا: "خدا نے انسانوں کو مختلف گروہوں کی صورت میں پیدا کیا ہے اور انہیں آزادی دی ہے تاکہ وہ ہدایت کی طرف جانے والا راستہ انتخاب کر سکیں"۔ انہوں نے مختلف اسلامی ممالک میں گروہی فسادات مخصوصاً شیعہ سنی اختلافات ایجاد کرنے کی کوششوں پر اظہار تعجب کرتے ہوئے کہا: "اس قسم کی کوششیں اتحاد بین المسلمین کی ضرورت کے الہی پیغام کے موافق نہیں ہیں بلکہ مغربی دنیا، صیہونیستوں اور دوسرے اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کے راستا میں ہیں"۔