اسلام ٹائمز 17 Aug 2019 گھنٹہ 23:30 https://www.islamtimes.org/ur/news/811176/آرمی-چیف-کراچی-کے-مسائل-حل-کیلئے-کردار-ادا-کریں-مصطفی-کمال -------------------------------------------------- ٹائٹل : آرمی چیف کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں، مصطفیٰ کمال -------------------------------------------------- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ کراچی میں گندگی و غلاظت سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں، شہر کی صورتحال کیلئے کسی کو ثالثی کاکردار ادا کرنا پڑے گا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں گندگی و غلاظت سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں، شہر کی صورتحال کیلئے کسی کو ثالثی کاکردار ادا کرنا پڑے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عید کا چھٹا روز ہے، لیکن اب تک آلائشیں نہیں اٹھائی جاسکیں، شہر میں گندگی و غلاظت سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نظام کو یکسر بدلنے کی ضرورت ہے، مہذب معاشرے میں اس صورتحال پر حکمران مستعفی ہو جاتے ہیں، شہر کی صورتحال کیلئے کسی کو ثالثی کا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کام کیلئے اختیار کے ساتھ کردار کا بھی ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔