اسلام ٹائمز 9 Oct 2012 گھنٹہ 12:44 https://www.islamtimes.org/ur/news/202271/دہشتگردی-کیخلاف-جنگ-کا-دعوی-سچا-نہیں-امریکہ-دہشتگردوں-سب-سے-بڑا-حامی-ہے-ایرانی-وزیر-دفاع -------------------------------------------------- ٹائٹل : دہشتگردی کیخلاف جنگ کا دعویٰ سچا نہیں، امریکہ دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی ہے، ایرانی وزیر دفاع -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکہ صیہونی حکومت کی ریاستی دہشتگردی سمیت دہشتگردی کی مختلف شکلوں میں حمایت کرتا ہے، جس میں "ایم کے او" جیسے دہشتگرد گروہ کی حمایت بھی شامل ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدینے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگرد گروہ "ایم کے او" کو دوبارہ منظم کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔ایرانی وزیر دفاع کاارنا نیوز ایجنسیسے گفتگو میں کہنا تھا کہ "ایم کے او" کو دہشتگردی کی فہرست سے نکالنے کاامریکی اقدام قابل مذمت ہے۔ انکا کہنا تھا کہامریکہ ہمیشہ سے "ایم کے او" دہشتگرد گروہ کے ساتھ رابطے میں تھا اور واشنگٹن نے ہمیشہ اس دہشتگرد گروہ کی حمایت کی ہے۔ جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ امریکہ نے اس سے قبل بعض سیاسی وجوہات کی بنا پر "ایم کے او" کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ "ایم کے او" دہشتگرد گروہ نابود ہو رہا ہے اور اس گروہ کی تاریخ ملت ایران کے خلاف جرم و خیانت سے بھری پڑی ہے اور امریکہ کی جانب سے اس گروہ کی حمایت سے امریکہ کے خلاف ایرانی قوم کی نفرت میں مزیداضافہ ہی ہوگا۔ ایران کے وزیر دفاع نے امریکہ کی جانب سے دہشتگرد گروہ "ایم کے او" کی مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا "ایم کے او" کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کرنا ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں سچا نہیں ہے۔ جنرل احمد وحیدی نے امریکہ کو دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی قرار دیا اور کہا کہ امریکہ صیہونی حکومت کی ریاستی دہشتگردی سمیت دہشتگردی کی مختلف شکلوں میں حمایت کرتا ہے، جس میں "ایم کے او" جیسےدہشتگرد گروہ کی حمایت بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہامریکی وزارت خارجہ نے اٹھائيس ستمبر کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ اس نے "ایم کے او" گروپ کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔