اسلام ٹائمز 21 Oct 2019 گھنٹہ 17:08 https://www.islamtimes.org/ur/news/823263/میجر-جنرل-آصف-غفور-نے-امریکی-میوزک-بینڈ-ایکسنٹ-کیساتھ-چائے-پینے-کی-دعوت-قبول-کر-لی -------------------------------------------------- ٹائٹل : میجر جنرل آصف غفور نے امریکی میوزک بینڈ ایکسنٹ کیساتھ چائے پینے کی دعوت قبول کر لی -------------------------------------------------- امریکی میوزک بینڈ نے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان، گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب، ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس کی سربراہ تنزیلہ عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے امریکی میوزک بینڈ ایکسنٹ کیساتھ چائے پینے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ میوزک بینڈ ایکسنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کر کے ان کے ساتھ فنٹاسٹک ٹی پینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ایکسنٹ بینڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 24 نومبر کو لاہور کے گورنر ہاﺅس آرہے ہیں۔ امریکی میوزک بینڈ نے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان، گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب، ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس کی سربراہ تنزیلہ عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے بھی جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹیگ کرنے کا شکریہ میرے دفتر میں ایک فنٹاسٹک ٹی کے لیے شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے۔