اسلام ٹائمز 28 Jan 2019 گھنٹہ 11:50 https://www.islamtimes.org/ur/news/774682/صوابی-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-4-افراد-جاں-بحق -------------------------------------------------- ٹائٹل : صوابی، مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق -------------------------------------------------- پیر کی صبح سرفراز خان اپنے بچوں کے ہمراہ سورہے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت سوئے ہوئے خاندان پر آگری، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبا ہٹاکر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے سوڈھیر سلو میں مکان کی چھت گرگئی ہے۔ واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سرفراز خان اپنے بچوں کے ہمراہ سورہے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت سوئے ہوئے خاندان پر آگری، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ، 11 سالہ بیٹی مروہ، ڈھائی سالہ ماہ نور اور 12 سالہ بیٹا عطاء اللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سرفراز خان اور 6 سالہ بیٹا دانش شامل ہیں۔واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبا ہٹاکر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔