اسلام ٹائمز 27 Apr 2012 گھنٹہ 0:22 https://www.islamtimes.org/ur/news/156633/ایام-فاطمیہ-ملتان-میں-پانچ-روزہ-مجالس-کا-آغاز -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایام فاطمیہ، ملتان میں پانچ روزہ مجالس کا آغاز -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: بیاد کربلا کمیٹی کے زیر اہتمام امام بارگاہ حیدریہ گلگشت میں منعقد ہونے والی مجالس سے مولانا علی شاہ نقوی اور مولانا سخاوت قمی خطاب کریں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ جگر گوشہ رسول حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے یومشہادت کے حوالے سے بیاد کربلا کمیٹی کے زیراہتمام امام بارگاہ حیدریہ گل گشت ملتانمیں پانچ روزہ مجالس کا آغاز ہوگیا ہے، ان پانچ روزہ مجالس سے مولانا علی شاہ نقوی (اسلام آباد) اور مولانا سخاوت قمی خطاب کریں گے۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی شاہ نقوی نے کہا کہ سیرت سیدہ فاطمہ س دراصل سیرت نبی اکرمص ہیں، آپ سنے بہت کم وقت میں ماں، بیٹی اور زوجہ کا ایسا رشتہ نبھایا جس کی مثال عالم اسلام میں نہیں ملتی، اُنہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو سیرت سیدہ سپر عمل کرنا چاہیے تا کہ وہ وقت کے کسی بھی فرعون کا مقابلہ کر سکیں۔