اسلام ٹائمز 13 May 2021 گھنٹہ 1:40 https://www.islamtimes.org/ur/video/932334/لاہور-میں-سول-سوسائٹی-کی-حمایت-فلسطین-ریلی -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور میں سول سوسائٹی کی حمایت فلسطین ریلی -------------------------------------------------- سماجی کارکن عمار علی جان نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابل سے لیکر کشمیر اور فلسطین تک ہر جگہ استعماری قوتیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں برباد کر رہی ہیں اور انکا مقابلہ کرنے کیلئے عوام دوست قوتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ لاہور لبرٹی چوک میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کی فیصلہ کن جنگ انسانیت کی بقاء کی جنگ ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لیے دنیا بھر کی تمام ترقی پسند قوتوں کو یکجا ہو کر امریکی سامراجیت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ سماجی کارکن عمار علی جان نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابل سے لے کر کشمیر اور فلسطین تک ہر جگہ استعماری قوتیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں برباد کر رہی ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام دوست قوتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos