اسلام ٹائمز 21 Feb 2020 گھنٹہ 20:16 https://www.islamtimes.org/ur/news/845945/ا-ئی-ایس-او-گلگت-ڈویژن-کی-پہلی-مجلس-عمومی-شروع-ہو-گئی -------------------------------------------------- ٹائٹل : آئی ایس او گلگت ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی شروع ہو گئی -------------------------------------------------- اجلاس جمعہ سے شروع ہو کر اتور کے دن اختتام پذیر ہوگا۔ اجلاس عمومی سالانہ پروگرام کے ساتھ نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں تمام یونٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی مرکزی امام بارگاہ مجینی محلہ گلگت میں شروع ہو گئی۔ اجلاس عمومی میں تمام یونٹ صدور و جنرل سیکرٹریز شریک ہیں۔ آئی ایس او پاکستان نے رواں سال کو سال احیائے ثقافت امر باالمعروف و نہی عن المنکر کے عنوان سے منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اجلاس جمعہ سے شروع ہو کر اتور کے دن اختتام پذیر ہوگا۔ اجلاس عمومی سالانہ پروگرام کے ساتھ نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری دے گی۔ اجلاس عمومی سے آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر منتظر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ملک کی واحد تنظیم ہے جو ملک میں نوجوانوں کی تعلیمی و فکری تربیت میں مصروف عمل ہے۔ آئی ایس او شہداء کی امانت ہے جس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔