اسلام ٹائمز 13 Sep 2017 گھنٹہ 10:14 https://www.islamtimes.org/ur/news/668690/بھارتی-افواج-نے-کشمیریوں-کیلئے-عرصہ-حیات-تنگ-کر-رکھا-ہے-ملک-منظور -------------------------------------------------- ٹائٹل : بھارتی افواج نے کشمیریوں کیلئے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، ملک منظور -------------------------------------------------- اپنے ایک بیان میں پی ایم ایل نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہو گا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) ملک منظور احمد بگا نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، نہتے عوام کو گولیوں سے چھلنی کیا جا رہا ہے اور انہیں حق خودارادیت کے لئے کی جانے والی جدوجہد کی سزا دی جا رہی ہے۔ بھارتی افواج نے کشمیریوں کیلئے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہو گا۔