اسلام ٹائمز 27 Jan 2022 گھنٹہ 19:28 https://www.islamtimes.org/ur/news/975888/رکن-جی-بی-کونسل-شیخ-احمد-علی-نوری-سے-انجمن-طلاب-بلتستانیہ-کے-وفد-کی-ملاقات -------------------------------------------------- ٹائٹل : رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری سے انجمن طلاب بلتستانیہ کے وفد کی ملاقات -------------------------------------------------- وفد سے ملاقات میں رکن جی کونسل نے انجمن کی فعالیت کو سراہا اور اس میں مزید بہتری کیلئے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔ انہوں نے طلباء کو جدید علوم و ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے اور اپنے آپکو حالات سے آگاہ رکھنے پر زور دیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے رکن و ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ احمد علی نوری سے صدر انجمن طلاب بلتستانیہ صابر حسین سراج نے وفد کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں خصوصی و تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں انجمن کے رکن مجلس عاملہ مولانا شریف نفیس، نائب صدر محمد عباس رئیسی اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات کاچو مجتبیٰ علی خان شامل تھے۔ صدر انجمن نے انجمن کے اہداف و مقاصد اور فعالیت کے حوالے سے رکن جی بی کونسل کو تفصیلی بریفننگ دی۔ اس کے بعد گلگت بلتستان کے تعلیمی مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر بلتستان میں میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے اور دیگر ایشوز پر گفتگو ہوئی۔ رکن جی کونسل شیخ احمد علی نوری نے انجمن کی فعالیت کو سراہا اور اس میں مزید بہتری کے لئے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔ انہوں نے طلباء کو جدید علوم و ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے اور اپنے آپ کو حالات سے آگاہ رکھنے پر زور دیا اور ہر کام سے پہلے مکمل منصوبہ بندی کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے انجمن کے ساتھ حتی الامکان ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔