اسلام ٹائمز 14 May 2021 گھنٹہ 23:00 https://www.islamtimes.org/ur/news/932524/شام-لبنان-سے-بھی-حساس-اسرائیلی-اہداف-پر-میزائل-حملہ-صیہونی-دعوی -------------------------------------------------- ٹائٹل : شام و لبنان سے بھی حساس اسرائیلی اہداف پر میزائل حملہ، صیہونی دعوی -------------------------------------------------- غاصب صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شام اور لبنان کیجانب سے اسکے حساس فوجی مراکز کو 3، 3 میزائلوں کیساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ آج رات 11 بجے کے قریب شام سے 3 میزائل اس کے حساس فوجی مقامات کی جانب فائر کئے گئے ہیں۔ صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ فائر کئے گئے میزائلوں میں سے 1 شامی سرزمین کے اندر ہی گر گیا جبکہ باقی 2 اپنے اہداف کے اوپر جا لگے ہیں جس سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ دوسری طرف ایک لبنانی اخبار ڈیلی اسٹار نے دعوی کیا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے سے بھی اسرائیل کے حساس فوجی مقامات کو 4 میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کی تعداد 3 تھی۔ عرب چینل الجزیرہ نے اس حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے سے مقبوضہ فلسطین میں واقع "شلومی" نامی غیر قانونی یہودی بستی کو دسیوں میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ شلومی کی شہرداری نے اپنے بیان میں لبنانی سرزمین سے 3 میزائلوں کے فائر کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے اہداف کے بارے متناقض رپورٹ پیش کی ہے درحالیکہ غاصب صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کی جانب سے فائر کئے گئے میزائل سمندر میں جا گرے ہیں تاہم شلومی کی شہرداری کا دعوی ہے کہ وہ میزائل شہر میں ایک کھلی جگہ پر گرے ہیں جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔