اسلام ٹائمز 31 Mar 2020 گھنٹہ 20:12 https://www.islamtimes.org/ur/news/853838/عوام-نے-تعاون-نہ-کیا-کورونا-کی-وبا-سے-جان-چھڑانا-مشکل-ہو-جائیگا-وزیراعلی-سندھ -------------------------------------------------- ٹائٹل : عوام نے تعاون نہ کیا تو کورونا کی وبا سے جان چھڑانا مشکل ہو جائیگا، وزیراعلیٰ سندھ -------------------------------------------------- اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں، ہم اس بیماری کو آپ کی مدد سے ہی شکست دے سکتے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا جیسی وبا سے نمٹنے کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے، بغیر تعاون کے اس وبا کو شکست دینا مشکل ہو جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی عوام سے ایک مرتبہ پھر احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں، ہم اس بیماری کو آپ کی مدد سے ہی شکست دے سکتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ اگر آپ کا تعاون نہیں رہا تو اس مرض سے جان چھڑانا مشکل ہو جائے گا۔