اسلام ٹائمز 29 Nov 2019 گھنٹہ 19:16 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/829728/1/لاہور-رکشے-میں-دھماکہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور، رکشے میں دھماکہ -------------------------------------------------- پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ بارودی مواد سے ہوا جس میں 3 سے 5 کلو مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا ہے کہ اس نے سواری کو شیراکوٹ سے اٹھایا تھا جب وہ سمن آباد کے قریب پہنچے تو مشکوک شخص سمن آباد میں اترا گیا، جیسے ہی وہ اتر کر گیا دھماکہ ہوگیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقہ ملتان روڈ پر چوبرجی کے قریب رکشے میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی جبکہ تین موٹر سائیکل اور تین رکشے تباہ ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے بال بیئرنگ اور لوہے کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ سمن آباد کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں ایک رکشہ میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ہیں جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ بارودی مواد سے ہوا جس میں 3 سے 5 کلو مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا ہے کہ اس نے سواری کو شیراکوٹ سے اٹھایا تھا جب وہ سمن آباد کے قریب پہنچے تو مشکوک شخص سمن آباد میں اترا گیا، جیسے ہی وہ اتر کر گیا دھماکہ ہوگیا۔