اسلام ٹائمز 10 Apr 2020 گھنٹہ 13:38 https://www.islamtimes.org/ur/news/855792/شہریار-ا-فریدی-کو-نارکوٹکس-کنٹرول-کا-قلمدان-واپس-مل-گیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس مل گیا -------------------------------------------------- واضح رہے کہ شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران ہیں، جبکہ اب سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان ایک بار پھر سے ان کے ہی پاس ہو گا۔ وزیراعظم نے 8 اپریل کو شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لیا تھا۔ متن : اسلام ٹائمز۔وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو 2 روز بعد ہی نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس سونپ دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو بطور وزیر مملکت نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس دیا ،جبکہ کابینہ ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے 8 اپریل کو شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لیا تھا۔ واضح رہے کہ شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران ہیں، جبکہ اب سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان ایک بار پھر سے ان کے ہی پاس ہو گا۔