اسلام ٹائمز 3 Aug 2013 گھنٹہ 0:18 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/289188/1/لاہور-ریلی -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور ریلی -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: اسلام پورہ سے برآمد ہونیوالی ریلی پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بیت المقدس ہمارا ہے اوراس کی آزادی کیلئے پوری امت متحد ہے اور وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل کے ناپاک پنجوں سے ہم قبلہ اول کو آزاد کروالیں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس دنیا بھر کی طرح لاہور میں نے انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا، مرکزی ریلی آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسلام پورہ سے برآمد ہوئی جو ملتان روڈ، لوئر مال اور مال روڈ سے ہوتی ہوئی پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی جب فیصل چوک میں پہنچی تو ایک جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما علامہ ابوذر مہدوی، لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی، علامہ ناصر حسین فاطمی، علامہ جعفر موسوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اظہر حسن کرڑ، علامہ حسن مہدی کاظمی، آئی ایس او کی جانب سے مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی جبکہ آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل صدر عابد حسین نے کی۔