اسلام ٹائمز 28 Feb 2020 گھنٹہ 11:55 https://www.islamtimes.org/ur/news/847287/عمران-خان-ہمیشہ-ڈائیلاگ-کے-حامی-رہے-ہیں-فردوس-عاشق -------------------------------------------------- ٹائٹل : عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے ہیں، فردوس عاشق -------------------------------------------------- اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ ‏افغان امن کی جانب تاریخی پیشرفت وزیراعظم کے موقف کی جیت ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ‏افغان امن کی جانب تاریخی پیشرفت وزیراعظم کے موقف کی جیت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے ہیں۔   فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم ‏29 فروری کو طالبان اور دیگر فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں امیر قطر سمیت7 ممالک کے وزراء خارجہ اور 50 ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔