اسلام ٹائمز 30 Apr 2020 گھنٹہ 18:47 https://www.islamtimes.org/ur/news/859978/یمن-کے-بارے-ایرانی-روسی-وزارت-خارجہ-کا-ٹیلیفونک-رابطہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : یمن کے بارے ایرانی و روسی وزارت خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ -------------------------------------------------- ایران و روس کے ڈپٹی وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں سیز فائر پر مبنی سعودی عرب کے اعلان کے باوجود یمن پر جاری سعودی حملوں کا جائزہ لیا۔ ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئے ورشنین کیساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یمن میں جاری انسانی بحران کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی بحران کا واحد حل سیاسی گفتگو ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ایرانی و روسی وزارت خارجہ نے یمن کے بارے ہونے والے اپنے ٹیلیفونک رابطے میں یمن کی ملکی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے صرف سیاسی مذاکرات کو ہی یمنی بحران کا تنہاء راہِ حل قرار دیا ہے۔دونوں ممالک کے ڈپٹی وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں سیز فائر پر مبنی سعودی عرب کے اعلان کے باوجود یمن پر جاری سعودی حملوں کا جائزہ لیا۔ ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئے ورشنین کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یمن میں جاری انسانی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی بحران کا واحد حل سیاسی گفتگو ہے۔