اسلام ٹائمز 24 Jan 2022 گھنٹہ 0:00 https://www.islamtimes.org/ur/news/975249/پنجاب-حکومت-کی-پہلے-مرحلے-میں-چار-ڈویژنز-بلدیاتی-انتخابات-کے-انعقاد-تجویز -------------------------------------------------- ٹائٹل : پنجاب حکومت کی پہلے مرحلے میں چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجویز -------------------------------------------------- ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت یکم فروری کو باضابطہ الیکشن کمیشن کو تجویز پیش کریگی، حکومت کی تجویز پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان کرچکی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہالپور اور گوجرانولہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجویز تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی تجویز تیار کی، جس کی عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت پہلے مرحلے میں ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں انتخابات کے انعقاد پر غور کر رہی ہے، جس کی تحریک انصاف کی قیادت نے بھی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت یکم فروری کو باضابطہ الیکشن کمیشن کو تجویز پیش کرے گی، حکومت کی تجویز پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان کرچکی ہے۔