اسلام ٹائمز 18 Jan 2020 گھنٹہ 15:29 https://www.islamtimes.org/ur/news/839231/پنجاب-کا-فائن-ا-ٹا-مہنگا-ہے-وہ-ہم-سستا-نہیں-کرسکتے-شوکت-یوسفزئی -------------------------------------------------- ٹائٹل : پنجاب کا فائن آٹا مہنگا ہے وہ ہم سستا نہیں کرسکتے، شوکت یوسفزئی -------------------------------------------------- صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نانبائی پنجاب کے فائن آٹے پر زور دے رہے ہیں، پنجاب کا فائن آٹا ہی کیوں؟ اس منطق کی سمجھ نہیں آرہی، خیبر پختونخوا کا فائن آٹا سبسڈائز ریٹ پر دے رہے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شوکت یوسفزئی نے عوام کو ایک بار پر فائن آٹا نہ کھانے کا مشورہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ فائن آٹے سے کینسر کے خدشات ہیں، سُرخ آٹے سے پیٹ کی بیماریاں نہیں لگتیں۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نانبائی پنجاب کے فائن آٹے پر زور دے رہے ہیں، پنجاب کا فائن آٹا ہی کیوں؟ اس منطق کی سمجھ نہیں آرہی، خیبر پختونخوا کا فائن آٹا سبسڈائز ریٹ پر دے رہے ہیں، پنجاب کا فائن آٹا مہنگا ہے وہ ہم سستا نہیں کرسکتے۔