اسلام ٹائمز 17 Nov 2019 گھنٹہ 15:38 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/827838/1/لاہور-وحدت-امت-ختم-نبوت-کانفرنس -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور، وحدت امت و ختم نبوت کانفرنس -------------------------------------------------- کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے حضور نبی کریم(ص) کا اسوہ مشعل راہ ہے، جس پر چل کر ہم باہمی وحدت و بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے ہمیں ایک دوسرے کے قریب نہیں آنے دیا، ہمارے درمیان تفرقے کو ہوا دی گئی مگر اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اور وہ پلیٹ فارم ہمارے نبی کریم (ص) کی ذات بابرکات ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفی کے زیراہتمام سالانہ وحدت امت و ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام اور عمائدین ملت نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں شریک مقررین نے حیات طبیہ کو وحدت و اخوت کا مرکز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے حضور نبی کریم(ص) کا اسوہ مشعل راہ ہے، جس پر چل کر ہم باہمی وحدت و بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے ہمیں ایک دوسرے کے قریب نہیں آنے دیا، ہمارے درمیان تفرقے کو ہوا دی گئی مگر اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اور وہ پلیٹ فارم ہمارے نبی کریم (ص) کی ذات بابرکات ہے۔