اسلام ٹائمز 27 Feb 2020 گھنٹہ 0:21 https://www.islamtimes.org/ur/news/847034/پنجاب-کے-مختلف-علاقوں-میں-زلزلے-جھٹکے-شدت-5-ریکارڈ -------------------------------------------------- ٹائٹل : پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ -------------------------------------------------- زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کشمیر اور بھارت کی سرحد کے قریب تھا جبکہ اسکی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کشمیر اور بھارت کی سرحد کے قریب تھا جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔