?>?>اسلام ٹائمز 23 May 2020 گھنٹہ 1:19 https://www.islamtimes.org/ur/news/864332/علی-پور-مجلس-وحدت-مسلمین-کے-زیراہتمام-نماز-جمعہ-بعد-احتجاجی-ریلی-امریکہ-اور-اسرائیل-کیخلاف-نعرے-بازی -------------------------------------------------- ٹائٹل : علی پور، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی، امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی  -------------------------------------------------- احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم علی پور کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج ظالم اور مظلوم کی تفریق نہیں کی جا رہی، یہی وجہ ہے کہ طاقتور بے بسی کی مثال بنے ہوئے ہیں، انشاء اللہ ایک دن ظالم اور جابر بے نقاب ہوں گے، مظلوم کو فتح حاصل ہوگی، آج نہ صرف فلسطین کے مسلمانوں ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں بلکہ شام، یمن، کشمیر، بحرین اور نائیجریا کے مسلمان مشکلات سے دوچار ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائے جانے والے عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح علی پور میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد جعفریہ سے کالج چوک تک احتجاج القدس ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے بیت المقدس پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علی پور سید رضوان حیدر کاظمی اور دیگر نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج کشمیر، فلسطین، یمن اور بحرین سمیت ہر طرف صرف مسلمانوں کا لہو بہہ رہا ہے، مسلمانوں نے اپنی عملی زندگی میں اللہ تعالی کی اطاعت کی بجائے دنیاوی خداوں کی پیروی شروع کر رکھی ہے، عالم اسلام کی بربادی کی اصل وجہ یہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ظالم اور مظلوم کی تفریق نہیں کی جا رہی، یہی وجہ ہے کہ طاقتور بے بسی کی مثال بنے ہوئے ہیں، انشاءاللہ ایک دن ظالم اور جابر بے نقاب ہوگا، مظلوم کو فتح حاصل ہوگی، آج نہ صرف فلسطین کے مسلمانوں ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں بلکہ شام، یمن،کشمیر،بحرین اور نائیجریا کے مسلمان مشکلات سے دوچار ہیں۔