اسلام ٹائمز 22 Nov 2015 گھنٹہ 22:03 https://www.islamtimes.org/ur/news/499663/زائرین-کربلا-کے-زمینی-اور-فضائی-تحفظ-کو-یقینی-بنایا-جائیگا-بریگیڈیئر-فرزاد-اسماعیلی -------------------------------------------------- ٹائٹل : زائرین کربلا کے زمینی اور فضائی تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا، بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: ایرانی فضائیہ کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے کمانڈر کا تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایران کا فضائی دفاع کا شعبہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلٰی جانے والے زائرین کو فضائی تحفظ فراہم کرے گا۔ متن : اسلام تائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلٰی جانے والے زائرین کو پورے راستے مکمل فضائی اور زمینی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی فضائیہ کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی نے اتوار کو فوجیوں کی صبح کی پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کا فضائی دفاع کا شعبہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلٰی جانے والے زائرین کو فضائی تحفظ فراہم کرے گا۔ اسی کے ساتھ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے بھی کہا ہے کہ چہلم سیدالشہداء کے موقع پر کربلا جانے والے زائرین کی سلامتی کا پورا انتظام کیا گیا ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔