اسلام ٹائمز 21 Feb 2020 گھنٹہ 23:17 https://www.islamtimes.org/ur/news/845983/پاراچنار-میں-چیف-جسٹس-کی-ہدایت-پر-شجرکاری-مہم-کا-ا-غاز-کردیا-گیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : پاراچنار میں چیف جسٹس کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا -------------------------------------------------- عدالت کے احاطے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلطان حسین، احتشام الحق دانش، سینئر سول جج عیسی خان آفریدی، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اصغر اور دیگر ججوں وکلاء نے چیڑھ اور چنار کے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر پاراچنار میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین اور دیگر ججوں نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابقضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں عدالت کے احاطے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلطان حسین، احتشام الحق دانش، سینئر سول جج عیسی خان آفریدی، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اصغر اور دیگر ججوں وکلاء نے چیڑھ اور چنار کے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین اور کرم بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود علی طوری نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر شجر کاری مہم چلائی جارہی ہے اور سر سبز و شاداب پاکستان کی خاطر ججوں اور وکلاء کی جانب سے اس قسم اقدامات جاری رہینگے۔