اسلام ٹائمز 10 Oct 2019 گھنٹہ 11:25 https://www.islamtimes.org/ur/news/821187/پانچ-منٹ-سےکم-وقت-میں-بھارت-اور-اسرائیل-کو-صفحہ-ہستی-سے-مٹانے-کی-صلاحیت-رکھتے-ہیں-سہیل-امان -------------------------------------------------- ٹائٹل : پانچ منٹ سےکم وقت میں بھارت اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سہیل امان -------------------------------------------------- سابق ائیرچیف مارشل نے میثاق ریسرچ سنٹر (تھینک ٹینک) کے زیراہتمام علاقائی سیکیورٹی اور مسئلہ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ ہر قسم کے چلینج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سابق ائر چیف سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ناقابلِ تسخیر ہیں جس کا عملی مظاہرہ دنیا نے 27 فروری کو دیکھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 5 منٹ سے کم وقت میں بھارت اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے میثاق ریسرچ سنٹر (تھینک ٹینک) کے زیراہتمام علاقائی سیکیورٹی اور مسئلہ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر قسم کے چلینج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ہارون اسلم نے کہا کہ پاکستان کی بری فوج دنیا کی نمبر ون فوجوں میں شمار ہوتی ہے۔ ہم بھارت کی عددی برتری برابر نہ ہونے کے باوجود برتری رکھتے ہیں۔ اور ہماری فوج کا مورال اور تیاری برتر ہے۔ ہمارے پاس اسلحہ بھی بھارتی فوج بہت زیادہ جدید ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کشمیر مسئلے پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی اور پاکستان اور چین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ایک پیج پر ہیں۔