اسلام ٹائمز 29 Jan 2020 گھنٹہ 9:11 https://www.islamtimes.org/ur/news/841310/جہاد-کشمیر-ایک-اہم-مرحلہ-میں-داخل-ہوچکا-ہے-علامہ-نیاز-نقوی -------------------------------------------------- ٹائٹل : جہادِ کشمیر ایک اہم مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے، علامہ نیاز نقوی -------------------------------------------------- طلبہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ سے ایک معروف کشمیری حریت راہنماء کی اہلیہ کی بے پردہ تصاویر میڈیا میں شائع ہو رہی ہیں، جس سے مذکورہ مجاہد راہنماء کا تشخص بھی مجروح ہوتا ہے اور روحِ جہاد بھی متاثر ہوتی ہے، اس لئے خود کشمیری رہنماء کی اہلیہ بھی شرعی پردے کا خیال رکھیں اور میڈیا بھی انہیں بے پردہ نہ دکھائے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے لاہور میں طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان عورت پر شرعی پردہ واجب ہے، اس کی خلاف ورزی گناہ اور معاشرہ میں منفی اقدار کے فروغ کا موجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا معروف کشمیری رہنماء کی اہلیہ کی بے پردہ تصویروں کی اشاعت سے اجتناب کرے، ان دنوں جہادِ کشمیر ایک اہم مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے، یہ جہاد چونکہ خالصتاً اسلامی فکر اور تعلیمات کا نتیجہ ہے، جس کیلئے جہادی رہنماء اور ان کے اہلخانہ کو سیرت و کردار کے لحاظ سے مثالی نمونہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ سے ایک معروف کشمیری حریت راہنماء کی اہلیہ کی بے پردہ تصاویر میڈیا میں شائع ہو رہی ہیں، جس سے مذکورہ مجاہد راہنماء کا تشخص بھی مجروح ہوتا ہے اور روحِ جہاد بھی متاثر ہوتی ہے، اس لئے خود کشمیری رہنماء کی اہلیہ بھی شرعی پردے کا خیال رکھیں اور میڈیا بھی انہیں بے پردہ نہ دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پاکستان کی خاتونِ اوّل وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کا رویّہ لائق تحسین ہے کہ وہ مکمل اسلامی حجاب میں ہوتی ہیں، دیگر خواتین اور بالخصوص اسلامی تحریکوں سے وابستہ خواتین بھی خاتون ِ اول کی طرح پردہ کو رواج دیں۔