اسلام ٹائمز 11 Nov 2016 گھنٹہ 14:26 https://www.islamtimes.org/ur/news/582840/اللہ-کراچی-کا-امن-امان-برقرار-رکھے-سابق-گورنر-سندھ -------------------------------------------------- ٹائٹل : اللہ کراچی کا امن و امان برقرار رکھے، سابق گورنر سندھ -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: آج صبح سابق گورنر سندھ اپنے سرکاری پروٹوکول میں میں ائیرپورٹ پہنچے اور نجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان آج صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اپنے سرکاری پروٹوکول میں میں ائیرپورٹ پہنچے اور نجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ عوام کی جانب سے انہیں بہت محبت اور خلوص ملا، اللہ کراچی کا امن و امان برقرار رکھے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا اور تقریبا چودہ سال تک سندھ کے گورنر رہے۔