اسلام ٹائمز 24 Feb 2019 گھنٹہ 17:30 https://www.islamtimes.org/ur/news/779833/پشاور-قبرستانوں-پر-قبضے-جاری-م-ردوں-کیلئے-زمین-تنگ -------------------------------------------------- ٹائٹل : پشاور، قبرستانوں پر قبضے جاری مُردوں کیلئے زمین تنگ -------------------------------------------------- سابق حکومتوں کی طرح تحریک انصاف کی موجودہ حکومت بھی قبرستان مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے، ضلعی انتظامیہ بھی کارروائی کے بجائے روایتی انداز میں جان چھڑانے کے بیانات داغنے لگی۔ اخون آباد اور ملحقہ رحمان بابا میں 1600 کنال پر مشتمل بڑا قبرستان اب سکڑ کر صرف 200 کنال رہ گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پشاور 40 لاکھ کے قریب آبادی کا شہر لیکن مُردوں پر زمین تنگ ہوگئی، قبرستانوں پر نہ صرف بستیاں بنانے بلکہ خرید و فروخت کا سلسلہ ایک عرصہ سے جاری ہے۔ شہر میں واقع رحمان بابا، بیری باغ اور اخون آباد سمیت 1600 کنال پر محیط قبرستانوں میں قبضے کا عمل جاری ہے، کئی کنال سے زائد اراضی پر نہ صرف تعمیرات ہوچکی ہیں بلکہ قبضہ بھی کیا جاچکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ اپنے مردوں کو دفنانے کیلئے جگہ نہیں ملتی۔ سابق حکومتوں کی طرح تحریک انصاف کی موجودہ حکومت بھی قبرستان مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے، ضلعی انتظامیہ بھی کارروائی کے بجائے روایتی انداز میں جان چھڑانے کے بیانات داغنے لگی۔ اخون آباد اور ملحقہ رحمان بابا میں 1600 کنال پر مشتمل بڑا قبرستان اب سکڑ کر صرف 200 کنال رہ گیا ہے۔