اسلام ٹائمز 20 Dec 2021 گھنٹہ 23:41 https://www.islamtimes.org/ur/news/969464/پاراچنار-اے-سی-کیجانب-سے-گرفتار-صحافی-ساجد-کاظمی-رہا-نہ-ہوسکے -------------------------------------------------- ٹائٹل : پاراچنار، اے سی کیجانب سے گرفتار صحافی ساجد کاظمی رہا نہ ہوسکے -------------------------------------------------- پی ٹی آئی کے رہنماء سید جعفر حسین اور ڈاکٹر سید اخلاق حسین دیگر رہنماوں کے ہمراہ پاراچنار پریس کلب آئے اور صحافیوں کے مسئلے کے حل میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار کی جانب سے گرفتار کئے گئے مقامی صحافی سید ساجد کاظمی تاحال رہا نہ ہوسکے، قبائلی اضلاع میں ساجد کاظمی کی رہائی کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی ضلع کرم کے رہنماء اظہار یک جہتی کیلئے پاراچنار پریس کلب پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس کی جانب سے پراپرٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے پاراچنار کے صحافی ساجد کاظمی تاحال رہا نہیں ہوسکے ہیں، ساجد کاظمی کی رہائی کیلئے مختلف قبائلی اضلاع میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صدہ اور پاراچنار کے صحافیوں کی جانب سے کل سے مشترکہ احتجاج شروع کیا جا رہا ہے۔ پریس کلب پاراچنار کے سیکرٹری اور نجی ٹی وی کے نمائندے ساجد کاظمی گذشتہ کئی سالوں سے سرکاری فلیٹ میں اپنے کمسن بچے اور بچیوں سمیت رہائش پذیر تھے جو کہ پولیٹیکل ایجنٹ نے الاٹ کیا تھا، مگر اس کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماء سید جعفر حسین اور ڈاکٹر سید اخلاق حسین دیگر رہنماوں کے ہمراہ پاراچنار پریس کلب آئے اور صحافیوں کے مسئلے کے حل میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔