اسلام ٹائمز 3 Jan 2013 گھنٹہ 21:07 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/227782/1/نماز-باجماعت -------------------------------------------------- ٹائٹل : نماز باجماعت -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: نماز ظہرین کی امامت حجتہ السلام و المسلمین مولانا محمد حسین رئیسی نے کی، نماز ظہرین کے دوران امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے خصوصی خطاب کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ کراچی میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا (ع) کے سامنے شرکائے جلوس نے نماز ظہرین ادا کی۔ نماز کا اہتمام آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ نماز ظہرین کی امامت حجتہ السلام و المسلمین مولانا محمد حسین رئیسی نے کی۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں نمازی موجود تھے۔ نماز ظہرین کے دوران امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فرانس میں رسول اکرم (ص) کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، مستونگ خودکش دھماکہ اور ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کی شدید مذمت کی۔ بعدازاں امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے گئے۔